• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہونڈا کی ایچ آر وی کا 2018 کا ماڈل پیش

شائع August 13, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اپنی گاڑی ایچ آر وی کراس اوورکا 2018 کا ماڈل پیش کردیا ہے جو کہ گزشتہ کے مقابلے میں چند معمولی اپ ڈیٹ کے ساتھ ہے۔

ٹو وہیل ڈرائیو اور سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ اس گاڑی میں 1.8 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے جو کہ 141 ہارس پاور کے ساتھ ہے۔

جہاں تک فیول ایوریج کی بات ہے تو شہر کے اندر یہ ایک گیلن پر اوسطاً 25 میل جبکہ ہائی وے پر 33 میل فی گیلن ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا سوک کا 2017 کا ماڈل متعارف

اس کے علاوہ میجک سیٹ سسٹم کا فیچر بھی اس مڈ سائز ایس یو وی میں موجود ہے۔

ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایندھن کی بچت کے لحاظ سے اچھا انتخاب ثابت ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس کے علاوہ مسافروں کی حفاظت کے لیے متعدد سیفٹی فیچرز دیئے گئے ہیں جیسے ملٹی پل اینگل ریویو کیمرہ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ اور ایمرجنسی بریکنگ وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کا گاڑیوں کے بعد پہلا طیارہ بھی تیار

کمپنی کے مطابق گاڑی کے وہیل ڈیزائن کو بدلا گیا ہے اور اس کے کئی ورژن ہوں گے جن کی قیمت مختلف ہوگی۔

اس گاڑی کو 14 اگست امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 19 ہزار 570 ڈالرز (بیس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے 25 ہزار 875 ڈالرز (27 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوگی۔

یہ گاڑی پاکستان میں کب تک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024