• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا عامر اور فریال کے درمیان صلح ہوگئی؟

شائع August 12, 2017
عامر خان اور فریال مخدوم نے 4 سال قبل 2013 میں شادی کی —۔ فائل فوٹو
عامر خان اور فریال مخدوم نے 4 سال قبل 2013 میں شادی کی —۔ فائل فوٹو

حال ہی میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرلی ہے، اس خبر سے ان کے مداح کافی حیران اور افسردہ ہوگئے تھے۔

اس ٹوئیٹ کے بعد عامر اور فریال کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہوگئی اور عامر خان نے فریال مخدوم پر حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں لالچی بھی کہا۔

فریال بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی اپنی ٹوئیٹس کے ذریعے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

ان ٹوئیٹس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا ایک ٹوئیٹ کرنے سے ان دونوں کی طلاق ہوگئی؟

تاہم اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان دونوں نے طلاق کے خیال کو رد کرتے ہوئے صلح کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی

فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’عامر کو بھیجے گئے اسکرین شاٹس جھوٹے تھے، میں اور اینتھونی جوشوا کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملے، غصے میں عامر نے ایسی ٹوئیٹس کی، اب سب کچھ واضح ہوگیا ہے، ان بیکار کی باتوں کے لیے معذرت‘۔

جس کے بعد عامر نے ان کے اس بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی اہلیہ کو غصہ دلانے کے لیے دبئی میں دوستوں کے ساتھ پارٹی کی، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں ایسا نہیں ہوں اور میں یہ ثابت کرکے دکھاؤں گا‘۔

اس کے بعد عامر خان نے باکسر اینتھونی جوشوا کو بھی ایک ٹویٹ میں ٹیگ کیا اور لکھا، ’خوشی ہے کہ سب کچھ واضح ہوگیا، میں غصے میں تھا، جیسے شاید کوئی بھی مرد ہوجاتا، خوشی ہوئی کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں‘۔

ایک طرف جہاں ان ٹوئٹس سے یہ محسوس ہوا کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوگیا، وہیں عامر نے ایک اور ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ وہ اب بھی فریال مخدوم سے علحیدگی اختیار کررہے ہیں کیوں کہ ان کا رشتہ خراب ہورہا ہے، وہ ان کے لیے اچھے کی امید کرتے ہیں۔

تاہم بعدازاں عامر خان نے اپنی یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی، جس کے بعد مداح کافی پریشان ہیں کہ آخر یہ دونوں کیا فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی بیوی سسرال کے مظالم کا شکار

خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم نے 4 سال قبل 2013 میں شادی کی، وہ 2010 سے ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے۔

فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں، ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، دونوں کے درمیان پہلے بھی تنازعات ہوچکے ہیں، جب کہ فریال مخدوم باکسر کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024