• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

اسلام آباد: جدہ جانے والےمسافر سےایک کلو سےزائد آئس ہیروئن برآمد

شائع August 11, 2017

راولپنڈی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافر کو انسداد منشیات فورسز (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے جہاز سے 27 کلو ہیروئن برآمد

انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق مذکورہ مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے لباس سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والا مسافر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 741 سے جدہ جانے والا تھا۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار مسافر کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: خاتون مسافر سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں قومی ایئرلائن کی متعدد پروازوں سے منشیات کی برآمدگی کے مختلف واقعات سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل چیکنگ کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024