• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

’بینک آف چائنا جلد گوادر میں برانچ قائم کرے گا‘

شائع August 11, 2017

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا سمیت دیگر مقامی اور بین الاقوامی بینک گوادر میں اپنی برانچز کھولنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے سمٹ بینک کے صدر ظہیر اسماعیل سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ گوادر میں گہرے سمندر کے پورٹ نے کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ متعدد کمرشل بینکس ساحلی شہر میں اپنی برانچز قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور بینک آف چائنا جلد گوادر میں برانچ قائم کرکے اپنا بزنس شروع کرنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’گوادر میں ملکی اور غیر ملکی بینکوں کی برانچز کے قیام کے ساتھ ہی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک گوادر پورٹ اوورسیز اینڈ پورٹ ہولڈنگ کی جانب سے دو بینکوں کو یہاں کام کی اجازت دی ہے جن میں سے ایک بینک آف چائنا بھی ہے۔

چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ گوادر فری زون پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ تعمیراتی کام آئندہ کچھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

دوستین خان جمالدینی نے مزید کہا کہ گوادر فری زون کی تعمیرات کو جلد مکمل کرنے کے لیے پاکستانی اور چینی شہری 3 شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چینی وزراء کے ہمراہ مذکورہ فری زون میں پہلے بین لااقوامی ایکسپو سینٹر کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے، جس میں 100 سے زائد چینی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر ظہیر اسماعیل نے چیئرمین کو بتایا کہ رواں سال ستمبر میں سمٹ بینک اور سندھ بینک ضم ہوجائیں گے جس کے بعد یہ پاکستان کا دوسرا بڑا بینکنگ سسٹم بن جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ سمٹ بینک سماجی شعبے میں دلچپسی رکھتا ہے اور جلد حکومت کے ملازمین، چھوٹے کاروباری حضرات اور مچھیرں کو ان کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔


یہ رپورٹ 11 اگست 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024