• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی رگبی ٹیم کا سابق کھلاڑی قتل کے جرم میں گرفتار

شائع August 10, 2017
بھارتی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی پرمیت دابس۔
بھارتی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی پرمیت دابس۔

نئی دہلی: بھارتی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی کو ایک پولیس افسر سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

28سالہ پرمیت دابس کو دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک فلیٹ سے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا جسے انہوں نے جعلی دستاویزات پر کرائے پر حاصل کیا تھا۔

وہ 2005 سے 2015 تک ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس دوران پاکستان، سری لنکا اور ازبکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پولیس پرامود سنگھ کشواہا نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرمیت نے ذاتی دشمنی کے ایک مقدمے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضھ نہیں ہو سکا کہ 30اپریل کو قتل کیے گئے ان افراد کو کس وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑا البتہ چند رپورٹس کے مطابق ملز کا کسی گینگ سے کوئی تعلق تھا لیکن پرامود سنگھ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ غیرت نام پر قتل کا مقدمہ لگتا ہے کیونکہ ملزم پرمیت کے رشتے دار ایک شخص سے جان چھڑانا چاہتے تھے جو خاندان کی مخالفت مول لیتے ہوئے ان کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

رگبی کے سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں تین سال جیل کاٹ چکے ہیں لیکن بعد میں انہیں باعزت بری کردیا گیا تھا۔

پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ بیماری اور خراب فٹنس کے سبب 2015 میں رگبی کا کیریئر ختم ہونے کے بعد سابق کھلاڑی پر بہت قرض بھی چڑھ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024