• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’سات دن محبت اِن‘ کےساتھ مخنث ماڈل رمل علی کا فلم ڈیبیو

شائع August 10, 2017 اپ ڈیٹ August 11, 2017
رمل کے مطابق انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزہ آیا—۔فائل فوٹو
رمل کے مطابق انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزہ آیا—۔فائل فوٹو

پاکستانی اداکار شہریار منور صدیقی اور ماہرہ خان کی اگلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کے لیے مداح ویسے ہی بہت زیادہ پرجوش ہیں اور اب مخنث ماڈل رمل علی بھی اس فلم کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے رمل کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس فلم میں کام کی آفر پروڈیوسر صنم مہدی نے کی اور میں جانتی تھی کہ میں اس فلم میں کام کروں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں اپنے کردار کا نام تو نہیں بتا سکتی، لیکن میں فلم میں ایک مخنث ڈانسر بنی ہوں جو کلب میں ڈانس کرتی ہے، میں فلم میں ایک گانے میں رقص کروں گی اور شہریار میرے ساتھ پرفارم کریں گے‘۔

رمل کے مطابق انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزہ آیا۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ کی شوٹنگ کا آغاز

ماہرہ خان اور شہریار منور کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں میرا سیٹھی، جاوید شیخ، آمنہ الیاس اور حنا دلپزیر شامل ہیں۔

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے لکھا ہے، یہ ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کی مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

’سات دن محبت اِن‘ 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024