• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فقرے رٹرنز کے ’چوچے‘ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

شائع August 9, 2017 اپ ڈیٹ August 18, 2017
ورون شرما نے دی چوچا کا کردار نبھایا ہے—فائل فوٹو
ورون شرما نے دی چوچا کا کردار نبھایا ہے—فائل فوٹو

بولی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹرنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کی پہلی سیریز کے چاروں مرکزی اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔

اس سیریز کی پہلی فلم 2013 میں آئی تھی، گزشتہ ہفتے ہی فقرے رٹرنز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جس میں اداکاروں کے چہروں کو ایموجیز میں چھپایا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فقرے رٹرنز کے ٹیزر میں ریچا چڈا کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے متعلق پہلے کہا جا رہا تھا کہ شاید وہ اس فلم کا حصہ نہ ہوں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریچا چڈا، پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فقرے کا سیکوئل پوسٹر جاری

سیریز کی پہلی فلم میں چاروں دوستوں نے مل کر آخر میں بھولی پنجابن (ریچا چڈا) کو جیل بھیج دیا تھا، تاہم اس بار وہ جیل سے باہر آگئی ہیں۔

فلم کی کہانی چار دوستوں، ان کے سپنوں اور مسائل کو حل کرنے کے انوکھے طریقے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنے گا

فلم کی ہدایات مرغدیپ سنگھ لمبا نے ہی دی ہیں، جب کہ اسے رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں ریچا چڈا بھی شامل ہیں—اسکرین شاٹ
فلم میں ریچا چڈا بھی شامل ہیں—اسکرین شاٹ

ایکسل انٹرٹینمینٹ کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے والے ٹیزر میں چاروں دوستوں کو سیریز کی پہلی فلم کی طرح مسائل اور اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب فلم کے سیکوئل میں کون اداکاری کریں گے؟

فلم میں مستقبل کے حوالے سے دلچسپ پیش گوئیاں کرنے والے ’دی چوچا‘ کا کردار ورون شرما نے ہی ادا کیا ہے، جنہوں نے یہی کردار فقرے میں بھی ادا کیا تھا۔

فقرے رٹرنز کو رواں برس 8 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ٹیم کے مطابق یہ فلم 2013 کی پہلی مووی سے زیادہ ہٹ ثابت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024