• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

اسٹاک مارکیٹ اختتامی لمحات میں 19 پوائنٹس کے اضافے پر بند

شائع August 9, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری دن کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا تاہم دوسرے سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 999 پوائنٹس پر اختتام ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں 45 ہزار 591 پوائنٹس تک گرگیا لیکن آخری لمحات سے قبل 46 ہزار 101 تک پہنچ گیا تھا۔

الیکسر سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق 'اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آغاز مندی کے بعد تھوڑی تبدیلی کے ساتھ بحال ہوئی جس کے باعث کے ایس سی 100 انڈیکس گرگیا تھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مارکیٹ کا آغاز کمزور پہلو سے ہوا تھا جہاں دوپہر تک تیل، فنانس اور سیمنٹ کے شعبوں میں کمی دیکھی گئی'۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مارچ کے آغاز کے بعد سیاسی ہلچل کی وجہ سے کاروبار میں اثرپڑا'۔

'مارکیٹ میں ہونےوالی وسیع سرگرمیوں میں 20 کروڑ 15 لاکھ حصص کا تبادلہ ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کا حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں بالترتیب 21 فی صد اور77 فی صد تک جا پہنچا۔

مارکیٹ میں 368 کمپنیوں کے 11.15 ارب مالیت کے 10 کروڑ 15 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جن میں 222 کمپنیوں میں تیزی، 134 میں تنزلی اور 12 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

انجینئرنگ کا شعبہ پورے دن کاروبار میں چھایا رہا جس کے دوکروڑ 91 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ کمرشل بینک اور توانائی کے شعبوں میں بالترتیب 2 کروڑ 74 لاکھ اور ایک کروڑ 89 لاکھ کا کاروبار ہوا۔

عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار حصص، کے الیکٹرک کے ایک کروڑ 48 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 49 لاکھ، ایزگارڈ نائن کے ایک کروڑ اور سمٹ بینک کے 90 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024