• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

شائع August 9, 2017

لاہور: نجم سیٹھی آئندہ 3 برس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

بدھ (9 اگست) کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔

گورننگ باڈی میں موجود ریجنز کے 3، ڈپارٹمنٹس کے 4 اور پیٹرن اِن چیف کے دونوں ممبران نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی کا انتخاب کیا۔

ماہرین کے مطابق سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو پی سی بی کے نئے چیئرمین کے لیے فیوریٹ امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی سربراہی کیلئے نجم سیٹھی بہترین امیدوار قرار

نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین کا عہدہ بھی ان کے پاس ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم اور راشد لطیف نے بھی نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین نامزدگی کی حمایت کی تھی اس کے علاوہ پی سی بی کے سابق چیئرمینوں نے بھی نجم سیٹھی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو گورننگ بورڈ کے ممبران نے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024