• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

پاکستانی فلم کا 'رونگٹے' کھڑے کردینے والا ٹریلر

شائع August 8, 2017 اپ ڈیٹ August 9, 2017

پاکستانی سینما میں بہت کم ہارر فلمیں بنائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں کو آنے والی ہارر فلم ’پری‘ کا بےصبری سے انتظار ہے، جس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جو ڈراؤنی فلمیں بنائی گئیں، وہ سب متاثر کرنے میں ناکام رہیں، تاہم یہ فلم ان کے مقابلے میں کافی بہتر نظر آرہی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ایک نوجوان جوڑے کو پیش کیا گیا جو ایک نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیں، تاہم اس گھر میں موجود آسیب ان کے بیٹے کو قابو میں کرلیتا ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم بہت بہترین انداز میں فلمائی گئی ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔

فلم ’پری‘ کی ہدایات سید عاطف علی دے رہے ہیں، جس کی کہانی ان کے ساتھ محمد احسن نے تحریر کی، فلم کی کاسٹ میں قوی خان، خوشی ماہین، راشد ناز، سلیم معراج، جنید اختر اور فائق عاصم موجود ہیں۔

فلم رواں سال 31 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

atif Aug 08, 2017 07:54pm
this film is inspire by annabelle movie i think

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025