• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم فقرے کا سیکوئل پوسٹر جاری

شائع August 7, 2017
فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی کامیاب مزاحیہ فلم ’فقرے‘ کے سیکوئل کا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس پر فلم کی ریلیز 8 دسمبر 2017 درج ہے۔

2013 میں آنے والی کامیڈی رومانٹک فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا، تاہم اس کا پہلا پوسٹر اب جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے پوسٹر میں 4 مرد اداکاروں کو دکھایا گیا ہے، لیکن ان کے چہرے ایموجیز سے ڈھکے ہوئے ہیں، جس وجہ سے فلم کی کاسٹ کا اندازہ نہیں ہوتا۔

’فقرے رٹنز‘ کو ایکسل اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ہی ریلیز کیا جائے گا، فلم کو رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی ہدایات مرغدیپ سنگھ لمبا نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنے گا

فلم کی ٹیم کی جانب سے اداکاروں کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا، تاہم فلم ناقدین کے مطابق سیکوئل میں بھی وہی اداکار نظر آئیں گے، جو 2013 میں نظر آئے تھے۔

بولی وڈ ذرائع کے مطابق فقرے رٹنز کی تمام کاسٹ اداکارہ ریچا چڈا کے علاوہ پہلی فلم کی ہی ہوگی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ریچا چڈا کی جگہ کس اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

فقرے کا گانا امبرسریا مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ
فقرے کا گانا امبرسریا مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں: کامیاب فلم کے سیکوئل میں کون اداکاری کریں گے؟

خیال رہے کہ فقرے میں ریچا چڈا کے علاوہ پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فقرے نے 2013 میں اچھا خاصا بزنس کیا تھا، اور اندازے کے مطابق فلم نے چند ہی ہفتوں میں 150 کروڑ روپے بٹورے تھے۔

جہاں فلم کی کہانی اور اداکاری کو سراہا گیا تھا، وہیں فلم کے گانے ’امبرسریا‘کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024