• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سندھ میں 12سالہ لڑکی کا گینگ ریپ

شائع August 7, 2017

صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 3 افراد نے ایک 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

افسوس ناک واقعہ ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے کنداریو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزمان لڑکی کو اسٹار چوک سے زبردستی ساتھ لے گئے اور 3 افراد نے اسے علاقے میں قائم حافظ اکبر پیرزادو کے مکان میں مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے فوری بعد متاثرہ لڑکی کو نجی ہسپتال اور بعد ازاں تعلقہ ہسپتال کنداریو منتقل کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے متعدد ملزمان کی جانب سے بری طرح جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: 12 سالہ ملازمہ کا گینگ ریپ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نوشہرو فیروز غلام مرتضیٰ بھٹو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

جس کے بعد پولیس نے چھاپوں میں دو ملزمان کامران پیرزادو اور ناصر احمد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی نے ڈان کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے عزیز عبدالرزاق سولنگی کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ضلع گھوٹکی میں ایک 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد نشہ آور ادویات دے کر 5 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024