• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’خواتین سے متعلق مردوں کی سوچ تبدیل ہو رہی ہے‘

شائع August 6, 2017
بولی وڈ بھی تبدیل ہورہا ہے—فائل فوٹو
بولی وڈ بھی تبدیل ہورہا ہے—فائل فوٹو

بولی وڈ کی آنے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی ہیروئن بھومی پڈنیکر نے تسلیم کیا ہے کہ خواتین سے متعلق بھارتی مردوں کی سوچ میں آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے۔

بھومی پڈنیکر ان دنوں اپنی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی تشہیر کے لیے مصروف ہیں، ان کی فلم آہندہ ہفتے 11 اگست کو کو ریلیز کی جائے گی۔

بھومی پڈنیکر کو اپنے وزن کے حساب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا میں وہ دبلی پتلی خاتون کے بجائے کم وزن میں نظر آئیں گی، اور ان کی اسی تبدیلی کے باعث کئی لوگ حیران بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رفع حاجت کے مسئلے پراکشے کمار کی فلم کا ٹریلر جاری
پہلی فلم میں اداکارہ کا وزن بہت زیادہ تھا—اسکرین شاٹ
پہلی فلم میں اداکارہ کا وزن بہت زیادہ تھا—اسکرین شاٹ

اپنے وزن اور لوگوں کی سوچ سے متعلق بھارتی نشریاتی ادارے انڈو ایشین نیوز سروسز (آئی اے این ایس) سے بات کرتے ہوئے ادکارہ نے تسلیم کیا کہ ہندوستان بھر میں خواتین سے متعلق مردوں کی سوچ بدل رہی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کا وزن اضافی تھا، تب بھی وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز تھیں، اور اب جب کہ ان کا وزن کافی کم ہوچکا ہے، پھر بھی وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں، اور کوئی انہیں اس تبدیلی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہا۔

مزید پڑھیں: دوسروں کی ٹھکرائی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا میں اکشے نے کیوں کام کیا؟

بھومی پڈنیکر کا کہنا تھا کہ مردوں کی سوچ میں تبدیلی کی رفتار کم ہے، لیکن وہ مسلسل بہتر ہو رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے کپڑے پہنتی ہیں، وہ اپنی مرضی کی زندگی گزارتی ہیں، اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔

ٹوائلٹ ایک پریم کتھا میں ان کا وزن بہت کم ہے—اسکرین شاٹ
ٹوائلٹ ایک پریم کتھا میں ان کا وزن بہت کم ہے—اسکرین شاٹ

ایک اور سوال کے جواب میں بھومی پڈنیکر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بولی وڈ کافی تبدیل ہوگیا، اب انڈسٹری میں ’نیرجا‘ ’پیکو‘ ’مردانی‘ اور ’دم لگا کہ ہشا‘ جیسی فلمیں بھی بننے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹوائلٹ‘ کا تذکرہ سُن کر نریندر مودی مسکرا دیئے

خیال رہے کہ 28 سالہ بھومی پڈنیکر نے 2015 میں آنے والی فلم ’دم لگا کہ ہشا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں ان کا وزن کردار کے مطابق بہت ہی بڑھا ہوا تھا۔

بھومی پڈنیکر کی دوسری بولی وڈ فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ہے، جس میں ان کا وزن پہلی فلم کے مقابلے انتہائی کم ہے، جب کہ وہ تامل اور دیگر فلموں میں بھی آنے والے وقت میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے کرداروں کے مطابق خود کو ڈھالا—فائل فوٹو
اداکارہ نے کرداروں کے مطابق خود کو ڈھالا—فائل فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024