• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انٹرنیٹ سروس کی بحالی، بینظیربھٹوائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع

شائع August 6, 2017

اسلام آباد کے بینیظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کو انڈیا، مشرق وسطیٰ اور مغری یورپ جانے والےزیرزمین کیبل پر خرابی کے باعث 38 گھنٹوں کے طویل خلل کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔

ائرپورٹ عہدیداروں کے مطابق انٹرنیٹ کی بحالی کے ساتھ ہی پروازوں کے شیڈول اور ٹکٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ سروس میں خلل کے باعث کم ازکم 8 قومی اوربین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔

پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے جبکہ زیر آب کیبل میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کام اب بھی جاری ہے۔

سکندر نقی کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر زمین انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی کی نشاندہی کے بعد اس کی مرمت کرلی گئی جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آئی۔

قبل ازیں عالمی سطح پر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے متعدد فلائٹس کا شیڈول متاثرہوگیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ نظام ڈاؤن ہونے سے ملک بھر کا فلائٹس کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ پر 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے دوبئی جانے والی نجی پرواز پی کے 210 جبکہ مانچسٹر جانے والی قومی پرواز پی کے 701 بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں: زیر آب کیبل کی خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

اس کے علاوہ مدینہ منورہ جانے والی نجی پرواز این ایل 705 جبکہ کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 201 بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

ائر پورٹ حکام کے مطابق دوبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی پرواز پی اے 211 اور کراچی سے آنے والی قومی پرواز پی کے 368 کےعلاوہ جدہ سے آنے والی قومی پرواز اور مدینہ منورہ سے آنے والی نجی پرواز این ایل 706 بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی زیر آب کیبل IMEWE میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024