• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ’3 دہشت گرد‘ گرفتار

شائع August 6, 2017

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے تین مبینہ ملزمان ناصر، عرفان اور لیاقت کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کیلئے 1 کروڑ کا اعلان

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات گروپ سے ہے اور وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار محمد خان کے علاوہ کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

دوسری جانب سعیدآباد میں سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جسکی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے تھا۔

ادھر مبینہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور شارع نور جہاں تھانوں کی پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو مبینہ ملزمان سمیت 20 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور گٹکا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹرفائرنگ سے ہلاک

خیال رہے کہ 25 جولائی 2017 کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

اس واقعے سے تین روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں دارالعلوم کے قریب پولیس وین پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اور 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024