• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چھ گولڈ میڈل

شائع August 6, 2017

جنوبی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سونے کے تمغوں سمیت 13 میڈلز حاصل کرلیے۔

سری لنکا کےدارلحکومت کولمبو میں جاری چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد شہباز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 61 کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی نرگس نے بھی گولڈ میڈل جیتنے کااعزاز حاصل کیا، انہوں نے 68 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔

سعدی عباس نے 75 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کلثوم بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں، باز محمد نے 84 اور نصیر احمد نے 68 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں پاکستان اب تک چار سلور اور تین برانز میڈلز بھی جیت چکا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024