• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زیر آب کیبل کی خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

شائع August 5, 2017 اپ ڈیٹ August 6, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی زیر آب کیبل IMEWE میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر آب کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی۔

پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں زیر آب کیبل میں ہونے والی خرابی کے باعث متبادل نیٹ ورک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی صارفین کیلئے کم قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم خرابی دور کرنے اور بحالی کے کام میں مصروف ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان عمران جنجوعہ نے بتایا کہ IMEWE میں ہونے والی خرابی سے پی ٹی سی ایل کے پورے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا میں تیز انٹرنیٹ کے لیے گوگل کی نئی زیرآب کیبل

عمران جنجوعہ کا کہنا تھا کہ جدہ سے کیبل کو ٹھیک کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

کیبل کی بحالی کے کام کا حتمی وقت نہ بتاتے ہوئے ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا زیر آب خراب ہونے والی کیبل کو ٹھیک ہونے میں ابھی مزید وقت درکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024