• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

انڈے ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

شائع August 5, 2017
یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ دور رکھے ڈاکٹرز کو اب یہی بات انڈوں کے لیے بھی سامنے آگئی ہے جس کا روزانہ استعمال ذیابیطس سے تحفظ دیتا ہے۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انڈوں کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے سے تحفظ دیتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں 4 انڈے کھانے والے شخص میں ذیابیطس کا خطرہ اس فرد سے 37 فیصد کم ہوتا ہے جو ہفتے میں ایک بار اس کو استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : انڈوں کے جسم پر مرتب ہونے والے 11 اثرات

تحقیق کے مطابق انڈوں کے روزانہ استعمال سے خون میں گلوکوز کا لیول کم ہوتا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اس سے قبل یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی امراض قلب اور کینسر جیسے جان لیوا امراض کا باعث بنتی ہے۔

اسی طرح انڈوں کولائن نامی جز بھی ہوتا ہے جو کہ یاداشت سے محرومی سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس عمر کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی تنزلی سے بچاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈوں کے چھلکے صحت کے لیے فائدہ مند؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے غذائی کولیسٹرول کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں جو کہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جس سے خون کی شریانوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے جو امراض قلب کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024