• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کا قومی ترانے سے آغاز

شائع August 4, 2017 اپ ڈیٹ October 5, 2019

کوک اسٹوڈیو نے اپنے سیزن 10 کا آغاز اس سال پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ کیا، جس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے قومی ترانے کے اس انداز کو آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا پہلا پرومو ریلیز

کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس کی شناخت مانا جاتا ہے، جس کے ساتھ قوم کے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔

اس ترانے کی پروڈکشن اسٹرنگز بینڈ نے کی جس کو پاکستان کے 40 نامور گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر نہایت شاندار انداز میں پڑھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 3 سیزنز سے کوک اسٹوڈیو شائقین کے لیے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کا آغاز ’سوہنی دھرتی‘ سے؟

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں گلوکاروں نے اس شو کا آغاز ملی نغمے ’سوہنی دھرتی‘ کو ایک ساتھ مل کر گایا تھا، جبکہ سیزن 9 میں کوک اسٹوڈیو کا آغاز ’اے راہ حق کے شہیدوں‘ سے کیا گیا، ان دونوں ہی کو بےحد پسند کیا گیا۔

اس سیزن کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو کو بھی 10 سال مکمل ہوگئے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 رواں ماہ 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

علی رضا Aug 05, 2017 06:53am
کچھ چیزوں میں ردو بدل یا ترمیم ان کی اصل ہئیت بگاڑ دیتی ہیں۔ کوک اسٹوڈیو نے قومی ترانے کے ساتھ یہی کیا ہے۔ میری رائے کہ مطابق قومی ترانے کے شایان شان نہیں ہے۔کوک اسٹوڈیو موسیقی تک محدود رہے تو بہتر ہے۔ اب تک دس لاکھ سے زائد افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔ اور میرا دعویٰ ہے 1000 افراد بھی قومی ترانےکے احترام میں اپنی نشست سے کھڑے نہیں ہوئے ہونگے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024