• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تحریک طالبان پاکستان کے خواتین میگزین کا اجراء

شائع August 2, 2017

اسلام آباد: انتہاپسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے خواتین کے لیے اپنے پہلے میگزین کا اجراء کردیا۔

منگل (یکم اگست) کو جاری ہونے والے اس میگزین کا مقصد اپنے ٹارگٹ قارئین کو عسکریت پسند گروپ میں شمولیت اور جہاد کے لیے قائل کرنا ہے۔

حضرت محمد ﷺ کی ایک صحابیہ کے نام سے جاری ہونے والے میگزین 'سُنتِ خولہ' (خولہ کا طریقہ) کے پہلے شمارے کے سرورق پر خاتون کی تصویر موجود ہے جو سر تاپا پردے میں ہیں۔

ٹی ٹی پی کے شائع کردہ شمارے میں تنظیم کے سربراہ کی اہلیہ، جن کا نام شائع نہیں کیا گیا، کا انٹرویو شامل ہے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے 14 سال کی عمر میں پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

انٹرویو میں فضل اللہ کی اہلیہ کا کہنا ہے 'میں آپ سے پوچھتی ہوں کہ آج ہر طرف کم عمری کی شادیوں کا شور شرابہ کیوں ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اگر سمجھدار لڑکوں اور لڑکیوں کو زیادہ عرصے تک غیر شادی شدہ رہنے دیا جائے تو یہ معاشرے کے اخلاقی زوال کا ذریعہ بن سکتا ہے'۔

میگزین کے ابتدائی اداریے میں کہا گیا کہ 'ہم اسلام پر عمل کرنے والی خواتین کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور مجاہدینِ اسلام کی صفوں میں شامل ہیں'۔

انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اس میگزین میں ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا آرٹیکل 'گمراہی سے رہنمائی کا سفر' بھی شامل ہے جس میں انہوں نے اپنے 'مغربی تعلیم کے فیصلے کو ترک کرکے اسلام قبول کرنے' کے سفر کو بیان کیا ہے۔


یہ خبر 2 اگست 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024