• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ورلڈ الیون کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کے سپرد

شائع August 2, 2017
زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کے انتخاب کا کام سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو سونپ دیا ہے۔

مئی 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے سوائے زمبابوے کے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر 2015 میں مختصر سیریز کیلئے زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے بعد کسی بھی ٹیم نے دورہ نہ کیا۔

تاہم رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں کرکٹ کی بحالی کی امید ہوئی اور فائنل کے انتظامات سے متاثر ہونے والے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون پاکستان لانے کا وعدہ کیا۔

پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی سی سی نے ورلڈ الیون کیلئے 15 کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کو سونپ دی ہے اور اسکواڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی سی سی خود کرے گی۔

آفیشل کے مطابق ستمبر میں متوقع دورے میں اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔

ابھی تک حکام نے ورلڈ الیون کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر گرین سگنل نہیں دیا لیکن اس حوالے سے آئندہ ہفتے پی سی بی آفیشلز اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے۔

پی سی بی آفیشل کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات اور این او سی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی 11 سے 19 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024