• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

’ بابوموشی بندوق بازسے 48 سین خارج کیے جائیں‘

شائع August 1, 2017 اپ ڈیٹ August 6, 2017
فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ
فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ

بھارتی فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین نہلاج پہلانی نے ڈائریکٹر سنجے چوہان اور اس کی ٹیم کو کہا ہے کہ فلم ’بابوموشی بندوق باز سے 48 سین خارج کیے جائیں۔

قریبا 2 گھنٹے دورانیے کی فلم سے 48 سین خارج کیے جانے کا مطلب ہے کہ فلم کو کم سے کم 40 منٹ مختصر کیا جائے۔

سینسر بورڈ کی ہدایات کے بعد فلم کی ٹیم سمیت اداکار نوازالدین صدیقی پریشان ہوگئے، کہتے ہیں کہ اتنے سین خارج کرنے کے بعد فلم میں کیا بچے گا؟

بولی وڈ لائف کے مطابق نوازالدین صدیقی نے سینسر بورڈ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈائریکٹر سے اس حوالے سے پوچھنا پڑے گا، کہ اب کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی کا اگلا پروجیکٹ ان کی اپنی ’سوانح حیات‘
فلم کی ہیروئن کو بیچ میں تبدیل کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کی ہیروئن کو بیچ میں تبدیل کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

نوازالدین صدیقی نے مزاحیہ انداز میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے ہی ’اے‘ درجے کا سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اگر فلم میں 48 سین ہیں تو مجھے نہیں پتہ، اور اس حوالے سے وہ ڈائریکٹر سے بات کریں گے۔

ورسٹائل اداکار نے اپنے مخصوص انداز میں بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن اگر اتنے سین کاٹ دیں گے، تو فلم ہی ختم ہو جائے گی، فلم کیسے بیچیں گے؟َ

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی یہ فلم رواں ماہ 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: 'نوازالدین صدیقی 100 فیصد فنکار'
نوازالدین صدیقی ایک غنڈے کے کردار میں نظر آئیں گے—پرومو فوٹو
نوازالدین صدیقی ایک غنڈے کے کردار میں نظر آئیں گے—پرومو فوٹو

فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ہدایت کار نے فلم کی ہیروئن چترگندا سنگھ کو ہٹاکر اس کی جگہ ماڈل و اداکار بدیتا بیگ کو کاسٹ کیا تھا، اطلاعات کے مطابق چترگندا سنگھ نے فلم میں نوازالدین کے ساتھ رومانوی مناظر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی کا حیران کرنے والا روپ منظر عام پر

فلم مزید تنازعات کا شکار گزشتہ ماہ اس وقت ہوئی، جب فلم کے ہدایت کار سنجے چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ ’نواز الدین صدیقی سانولے رنگ کے ہیں، اس وجہ سے ان کے ساتھ کسی گوری رنگت والی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کرسکتے تھے‘۔

ہدایت کار کے ایسے بیان کے بعد نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’ مجھے میری سانولی رنگت یاد دلانے کا شکریہ‘، ورسٹایل ایکٹر کے اس بیان کے بعد کئی اداکاروں نے ان کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ بابو موشی بندوق باز میں نوازالدین صدیقی ایک غںڈے کا کردار کرتے نظر آئیں گے، فلم کو کئی رومانوی مناظر کی وجہ سے بھی سیسنسر بورڈ کی جانب سے فلم میں تبدیلی کرنے کے پروانے مل چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024