• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیڈی ڈیانا کی انتہائی ذاتی ویڈیوز نشر نہ کرنے کا مطالبہ

شائع August 1, 2017 اپ ڈیٹ August 5, 2017
لیڈی ڈیانا کی برسی 31 اگست کو منائی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
لیڈی ڈیانا کی برسی 31 اگست کو منائی جائے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی رواں ماہ 31 اگست کو 20 ویں برسی منائے جائے گی۔

لیڈی ڈیانا کی 20 ویں برسی کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارہ چینل فور ان کی زندگی سے متعلق انتہائی ذاتی ویڈیوز نشر کرے گا، لیکن کئی برطانوی افراد نے چینل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کو نشر نہ کرے۔

لیڈی ڈیانا کی قریبی خواتین دوستوں، سمیت ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کی جانب سے چینل فور پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کو نشر نہ کرے، کیوں کہ وہ ویڈیوز شہزادی کی انتہائی ذاتی زندگی سے متعلق ہیں، جن میں عام عوام کے لیے کچھ بھی نہیں۔

تاہم چینل فور کی انتظامیہ نے ویڈیوز کو نشر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈیانا کے گزرجانے کے بعد 20 سال بعد حقائق کو دنیا کے سامنے آنا چاہئیے۔

چینل فور 31 اگست کو جن ویڈیوز کو نشر کرنے کا اعلان کر چکا ہے، انہیں ’ڈیانا ہر ا ون ورڈز‘ کا نام دیا گیا ہے، ان ویڈیوز میں لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی، ازدواجی زندگی، اور اپنے شوہر شہزادہ چارلس سمیت ان کی دوسری اہلیہ کیملا پارکر سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ڈیانا خود بھی ایک بچے کی طرح تھیں'
ان کی زندگی میں کئی راز ایسے ہیں جو آج تک عیاں نہیں ہو پائے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ان کی زندگی میں کئی راز ایسے ہیں جو آج تک عیاں نہیں ہو پائے—فائل فوٹو: اے ایف پی

یہ ویڈیوز در اصل لیڈی ڈیانا کے تقاریر اور گفتگو کے لیے رکھے گئے کوچ پیٹر اسٹیلن نے ریکارڈ کیے، اور ان کے مالکانہ حقوق بھی ان کے پاس ہی ہیں۔

پیٹر اسٹیلن نے ہی چینل فور کو یہ ویڈیوز نشر کرنے کی اجازت دی، تاہم اب لیڈی ڈیانا کی قریبی خواتین دوست، قانون دانوں، شاہی خاندان کے افراد اور کینگسٹن پیلس کے نمائندوں نے چینل فور سے مطالبہ کیا کہ یہ ویڈیوز نشر نہ کیے جائیں۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ نے بتایا کہ لیڈی ڈیانا کی قریبی ترین دوست روسا مونکٹن نے چینل فور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ویڈیوز کو نشر نہ کیا جائے، یہ صرف ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہیں، جن میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں۔

مزید پڑھیں: لیڈی ڈیانا کی موت پر بات نہ کرنے پر شہزادہ ہیری کو 'افسوس‘
شہزادی ڈیانا اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادی ڈیانا اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ—فائل فوٹو: اے ایف پی

روسا مونکٹن کے مطابق لیڈی ڈیانا کی ویڈیوز نشر کرنا ان کے خاندان کی پرائیویسی کو ختم کرنے کے برابر ہے۔

علاوہ ازیں اخبار نے اپنی ایک اور خبر میں بتایا کہ کینگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب لیڈی ڈیانا کے بیٹے ’شہزادہ ولیم اور ہیری‘ ہی ان سے متعلق کوئی بات عوامی سطح پر نہیں کرتے تو چینل فور کو کیا حق حاصل ہے؟۔

لیڈی ڈیانا کے انتہائی ذاتی ویڈیوز کو نشر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے برطانیہ میں بحث شروع ہوگئی، جب کہ کئی برطانوی نشریاتی اداروں نے چینل فور کو متنازع ادارہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیانا ہلاکت کے قابل اعتبار شواہد نہیں مل سکے، برطانوی پولیس

لوگوں اور اداروں کی جانب سے تنقید اور بحث کیے جانے کے باوجود چینل فور انتظامیہ بضد ہے کہ لیڈی ڈیانا کے انتہائی ذاتی ویڈیوز کو ضرور نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا کی بیسویں برسی کے موقع پر ان کی زندگی پر ایشلے گیتھنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی 'ڈیانا، ہماری والدہ: ان کی زندگی اور لیگسی' نامی ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم کو بھی نشر کیا جائے گا۔

اس فلم میں 1981 میں لیڈی ڈیانا کی پرنس چارلس سے شادی، 1992 میں ان کی علیحدگی اور 1996 میں ہونے والی طلاق کا تذکرہ بھی موجود ہے، جب کہ اس دستاویزی فلم میں ان کے بیٹوں کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024