• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اپنے اسمارٹ فون کو کیسے جلد چارج کریں؟

شائع February 2, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے جبکہ ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہماری زندگیاں ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے جگہوں کی تلاش میں بدلتی جارہی ہیں۔

مگر چارجنگ کے حوالے سے چند معمولی طریقوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو کافی حد تک آسان بناسکتے ہیں جس کی ماہرین بھی تائید کرتے ہیں۔

چارج کہاں کریں؟

ویسے تو اسمارٹ فون کو گھر پر ہی چارج کرنا چاہیے مگر اکثر اس کی ضرورت دوسری جگہوں پر بھی پڑجاتی ہے، تو اپنے ساتھ ایک لائٹننگ کیبل دفتر ضرور لے کر جایا کریں اور دوسروں کے آسرے پر مت رہیں، گھر میں کیبل کو ایڈاپٹر میں لگا کر چارج کرنا ڈیوائس کو جلد چارج کرنے میں مدد دیتا ہے، تو ہر اس جگہ چارجنگ کیبل ضرور رکھیں جہاں آپ کا کافی آنا جانا ہو۔

کتنی دیر چارج کریں؟

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ فون کو رات بھر چارج کرنا بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون درحقیقت اسمارٹ ہوتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کب چارجنگ کو روک دینا چاہیے۔ اینڈرائیڈ فونز اور آئی فونز میں ایسی چپس ہوتی ہیں جو بیٹری فل چارج ہونے پر اضافی بجلی کے کرنٹ کو جذب نہیں کرتیں۔ تو آفیشل چارجر سے فون کو رات بھر چارج کرنے پر نقصان کے لیے فکرمند نہیں ہونا چاہیے، تاہم یہ بھی حقیقت اسے عادت بنالینا فون کی بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ فون کو سو فیصد چارج کرنا بھی کوئی بہترین حکمت عملی نہیں بلکہ 30 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہے، سو فیصد چارج ہونے پر بیٹری کے الیکٹرولیٹس میں تنزلی آتی ہے اور زندگی کم ہونے لگتی ہے۔

مزید پڑھیں : بیٹری کو پوری رات چارج کرنا نقصان دہ

بیٹری کی طاقت بڑھائیں

بیشتر اسمارٹ فونز میں پاور سیونگ موڈ ہوتے ہیں جن کا فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور پر جب بیٹری پاور کم ہوگئی ہو۔

تیز چارجنگ

اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟ اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیز رفتاری سے کافی چارجنگ کے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔ سب سے پہلے تو اپنے اسمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔ اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔ اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے، بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : طاقتور بیٹری والے 6 اسمارٹ فونز

آخر میں یہ جان لیں کہ بیٹریاں وقت گزرنے کے ساتھ مرجاتی ہیں، بس ان کی زندگی کو کسی حد تک بڑھایا جاسکتا ہے، جن کے طریقہ کار اوپر دیا گیا ہے، تاہم بار بار چارجنگ پر مجبور کرنے والی بیٹری کو بدل دینا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024