• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا

شائع August 1, 2017

اسلام آباد: پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق انتخابات کا حصہ بننے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کراسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست تک مکمل کرلیا جائے۔

شیڈول میں بتایا گیا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی جس کے بعد 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن کا معرکہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیے جانے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو مستقل،شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان

سابق وزیراعظم نے اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اُمیدوار یٰسین راشد کو 40 ہزار ووٹ سے شکست دی تھی۔

اس نشست کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024