• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

رنویر اور عالیہ کی ریمپ پر دھوم

شائع August 1, 2017

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ بہت جلد ایک ساتھ فلم ’گلی بوائز‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے اور اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ کیسے لگیں گے تو اس کی پہلی جھلک مشہور ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے مداحوں کو دکھا دی ہے۔

دراصل یہ دونوں اداکار انڈیا کوچیور ویک میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی کلیکشن کو پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے، جہاں انہوں نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی۔

مزید پڑھیں: ہماری 'کیمسٹری' بہت اچھی ہے

اس دوران رنویر سنگھ شیروانی پہنے موجود تھے جبکہ عالیہ بھٹ نے نہایت خوبصورت اور منفرد براؤن رنگ کا شرارہ زیب تن کیا۔

رنویر اور عالیہ بہت جلد ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائز‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، یہ ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

اگر بات کی جائے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تو وہ ہمشیہ ہی فیشن شوز میں اپنی خوبصورت کلیکشن پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کامیاب اداکاروں کو بھی ریمپ پر ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔

گزشتہ سال انڈین کوچیور ویک کے دوران منیش ملہوترا نے اپنی کلیکشن کے لیے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان کو شو اسٹاپر کے طور پر پیش کیا تھا۔

ان دونوں خوبرو اداکاروں کی ریپ پر موجود ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے اس شو کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ کافی نروس تھے کیوں کہ یہ ہندوستان میں ان کا پہلا فیشن شو تھا جس میں وہ ریمپ پر چلے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد کی اگلی بولی وڈ فلم دپیکا کے ساتھ؟

ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی فواد خان اور دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

اس وقت یہ قیاس آرائیاں بھی گردش کررہی تھیں کہ فواد خان، دپیکا پڈوکون کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوتی‘ میں ان کے شوہر کا کردار ادا کریں گے، تاہم بعدازاں شاہد کپور کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024