• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہیواوے کا نیا فون آئی فون 8 سے بہتر ہونے کا دعویٰ

شائع July 31, 2017
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

چینی کمپنی ہیواوے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون میٹ 10 آئی فون 8 سے بھی بہتر ہوگا۔

ہیواوے کے کنزیومرپراڈکٹ چیف رچرڈیو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب کی بار ہم بہت طاقتور ڈیوائس میٹ 10 سامنے لانے والے ہیں، جس کی بیٹری لائف بہت اچھی، فل اسکرین ڈسپلے، تیزترین چارجنگ اسپیڈ، بہترین فوٹوگرافی کی صلاحیت اور متعدد دیگر فیچرز ایسے ہوںگے جس سے ہمیں ایپل کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس وقت ہیواوے سام سنگ اور ایپل کے بعد اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی تیسری بڑی کمپنی ہے جس فون سام سنگ اور ایپل کے مقابلے میں کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں : طاقتور بیٹری والے 6 اسمارٹ فونز

اب تک سامنے آنے والی لیکس کے مطابق ہیواوے میٹ 10 بیزل لیس اسکرین کے ساتھ ہوگا اور کمپنی کے مطابق ایسے فیچرز کے ساتھ ہوگا جو کہ آئی فون 8 کا مقابلہ کرسکیں گے۔

اس فون میں ممکنہ طور پر ہیواوے کا تیار کردہ کیرن970 پراسیسر ہوگا جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گا تاکہ نئے آئی فون کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

ہیواوے کا یہ فلیگ شپ فون بھی ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہوگا جس کے سنسر کے لیے لائیسا سے مدد لی جائے گی تاکہ یہ دیگر اسمارٹ فونز سے ممتاز ہوسکے۔

اس فون میں چہرے کو شناخت کرنے، اے آر کو سپورٹ اور تھری ڈی سنسنگ کی صلاحیت دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس فون کو سام سنگ کے گلیکسی نوٹ ایٹ اور ایپل کے آئی فون 8 کے ساتھ ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ یہ چینی کمپنی ان دونوں فلیگ شپ فونز کامقابلہ کرسکے۔

اس کی قیمت کا تو ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اس سے پہلے سامنے آنے والا میٹ نائن 776ڈالرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024