• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کاجول کے بولی وڈ میں 25 برس مکمل

شائع July 31, 2017 اپ ڈیٹ August 1, 2017
کاجول نے 1991 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
کاجول نے 1991 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

پرکشش شخصیت اور بھولی بھالی صورت کی مالک 42 سالہ اداکارہ کاجول کو بولی وڈ میں 25 برس مکمل ہوگئے۔

آج سے 25 سال پہلے 31 جولائی 1991 سے فلم ’بے خودی‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے پدما شری، اور 6 فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے سمیت دیگر کئی ایوارڈ حاصل کیے۔

انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے لوگوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فلم انڈسٹری کو 25 سال دینے والی کاجول کی کامیابی کی شروعات 1993 میں آںے والی تھرلر فلم ’بازیگر‘ سے ہوئی، جس کے اگلے 2 سال بعد اس کی بلاک بسٹر فلم ’دلوالے دلہن لیا جائیں گے‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاجول کے گناہوں کی سزا اجے دیو گن کو کیوں؟

Throwback to 25 years back. So much love for so long. Truly humbled! 🙏❤

A post shared by Kajol Devgan (@kajol) on

لگ بھگ 40 فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا۔

فلمی کییرئر کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے ٹوئٹر پر بھی اپنے والدین کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

تصویر میں اداکارہ کے ساتھ والد اور فلم ساز شومو مکھرجی اور ان کی والدہ و ادکارہ تنوجا مکھرجی مسکراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟

پرکشش اور کھری شخصیت کی مالک کاجول نے 1999 میں بولی وڈ اداکار اجے دیوگن سے شادی کی، جب کہ انہیں ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔؎

رواں برس فروری میں انہوں نے شادی کی 17 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے کامیاب ترین دور میں شادی کا فیصلہ کرکے اچھا کیا، اور ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا یہی راز ہے۔

دو دن قبل ہی اداکارہ نے بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ صاف گو اور سچی بات کرنے کی عادی ہیں، جس وجہ سے کئی لوگ اور یہاں تک کہ خود اجے دیو گن بھی ان سے ناراض رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کاجول میری زندگی میں دوبارہ نہیں آسکتی'

کاجول کے مطابق ان کی صاف گوئی اور سچائی کی وجہ سے انڈسٹری کے کئی لوگ ان کے شوہر سے ناراض ہوجاتے ہیں، جس پر اجے دیوگن ہر دوسرے روز انہیں ڈانٹتے اور کہتے ہیں کہ کچھ رکھ رکھاؤ رکھا کرو، لوگوں کے ساتھ ڈپلومیسی کے ساتھ پیش آنا سیکھو، یہ دنیا ہے، یہاں مصلحت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ کاجول ان دنوں اپنی آنے والی تیلگو فلم وی آئی پی 2 کی تشہیر کے حوالے سے مصروف ہیں، ان کی یہ دوسری تیلگو فلم ہے۔

اس سے قبل وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’دلوالے‘ میں نظر آئیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024