• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کریتی سنن پر تنقید

شائع July 30, 2017 اپ ڈیٹ July 31, 2017
کریتی سنن اپنی آنے والی فلم ’بیریلی کی برفی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
کریتی سنن اپنی آنے والی فلم ’بیریلی کی برفی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ میں اداکاراؤں کو ان کے لباس، فیشن، میک اپ، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں۔

بولی وڈ اداکاراؤں کو سب سے پہلے ان کہ اپنی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد ہی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوٹ، روینہ ٹنڈن اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے بعد اس بار خوبرو اداکارہ کریتی سنن کو ان کی ڈانس کی ویڈیو ٹوئیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی 27 سالہ اداکارہ کریتی سنن نے ٹوئٹر پر انیل کپور اور ارجن کپور کی نئی فلم ’مبارکاں‘ کے گانے ’ہوا ہوا‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کے مختصر لباس کی تصویر پر ہنگامہ

ویڈیو کو ٹوئیٹ کرنے کے بعد اداکارہ کو جہاں عام افراد کی جانب سے تنقید اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، وہیں بولی وڈ افراد نے بھی ان کی ویڈیو پر منفی ردعمل کا اظہار کیا۔

کریتی سنن کی ٹوئیٹ پر سب سے پہلے بولی وڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال راشد خان نے طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا’ یہ دیکھو کریتی بیچاری، رابطہ کے فلاپ ہونے کے بعد مینٹلی ڈسٹرب ہوگئی ہے‘۔

ان کے علاوہ فلم ہیٹ اسٹوری 3 میں بولڈ سین کرنے والی اداکارہ بھیروامی گوسوامی نے بھی کریتی سنن کے خلاف ٹوئیٹ کرڈالی۔

بھیروامی گوسوامی کا کہنا تھا کہ ’سچ میں ان کی جانب سے اپنایا گیا طرز عمل ایک بےترتیب خاتون جیسا ہے، یہ اداکارہ کیسے بن گئی؟‘۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی ساحل سمندر کی تصاویر وائرل

بھیروامی گوسوامی نے مزید لکھا کہ ’ نہ ہیڈ لائٹ، نہ بمپر، ان سے اچھا رویہ تو کالج کی طالبات کرتی ہیں‘۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون جیسی بڑی اداکاراؤں کو بھی فیشن اور تصاویر کی وجہ سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔

روینہ ٹنڈن اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کو بھی صرف ساڑھی پہنی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ کریتی سنن کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’رابطہ‘ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، جب کہ اداکارہ اپنی نئی فلم ’بیریلی کی برفی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ کی تصویر وائرل

کریتی سنن نے 2014 میں تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہیں ہیرو پنتی میں کامیاب اداکاری پر ایوارڈ بھی مل چکا ہے، ان کی دیگر فلموں میں دل والے اور دوہچے بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024