• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بریسٹ کینسر کی نشاندہی کرنے والی عام علامات

شائع July 28, 2017

بریسٹ کینسر کا شمار خطرناک بیماریوں میں ہوتا ہے، اور دنیا بھر میں لاکھوں خواتین اس میں مبتلا ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے لگ بھگ 111 خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں، جب کہ کچھ ممالک میں اس کی شرح اس سے کم بھی ہے۔

بریسٹ کینسر کی مریض خواتین نہ صرف پسماندہ اور ترقی یافتہ ممالک میں پائی جاتی ہیں، بلکہ حیران کن طور پر ترقی پذیر ممالک کی خواتین اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر کی علامات ظاہر کرنے والی تصویر

پاکستان میں ہر 8 ویں خاتون کسی نہ کسی طرح کی بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے، جب کہ سالانہ 40 ہزار خواتین اس مرض کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں۔

بریسٹ کینسر موذی مرض ہے، لیکن اگر شروع سے ہی اس کا علاج کیا جائے تو اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر خواتین کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان میں حیران کن تبدیلیاں اسی وجہ سے ہی ہو رہی ہیں کہ ان میں بریسٹ کینسر کے مرض کا خدشہ ہے۔

ہر بیماری کی طرح بریسٹ کینسر کی بھی کچھ ایسی واضح اور عام علامات ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بریسٹ کینسر کا مرض شروع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرنے والی غذا

درج ذیل علامات بریسٹ کینسر کی نشاندہی میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں، تاہم علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کیا جائے، تاکہ کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لیے وقت سے پہلے تیاری کی جاسکے۔

مسلسل ہڈیوں، جوڑوں، جسم کے دیگر حصوں اور سر میں درد رہنا۔

وزن کا بڑھنا، کمر کا پھیلنا۔

چھاتی کے دونوں اطراف کے درمیان واضح فرق ہوجانا۔

چھاتی کے ارد گرد جلد میں ڈمپل پڑ جانا یا جلد میں جھریوں کا پیدا ہونا۔

چھاتی کی جلد پر جلد جیسی ایک اور باریک تہ کا بننا۔

بازوں اور چھاتی کے ارد گرد والی جلد پر زخم جیسے نشانات پیدا ہونا، اور ان سے گندگی کا نکلنا۔

پیٹ کے اوپر چھاتی کے ارد گرد جسم کے کسی بھی حصے میں مسلسل درد رہنا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بریسٹ کینسر میں اضافہ

یہ علامات اس امکان کو ظاہر کرتی ہیں کہ متاثرہ شخص بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والا ہے، تاہم ڈاکٹر مانتے ہیں کہ ان علامات کا بعض مرتبہ کچھ اور مطلب بھی ہوتا ہے۔

اس لیے ایسی اور ان سے ملتی جلتی علامات کے بعد اپنے قریبی معالج اور خصوصی طور پر کینسر اور ماہر امراض جلد سے رابطہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025