• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 50 افراد ہلاک

شائع July 28, 2017

ابوجہ: نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (این این پی سی) کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بوکو حرام کے حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی بورنو ریاست کے علاقے میگومیری میں گذشتہ روز بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے این این پی سی کے ماہرین کے قافلے پر دھاوا بولا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق این این پی سی کے مذکورہ ماہرین کو اغوا کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے انہیں ہلاک کرنا شروع کردیا۔

اس واقعے سے منسلک ایک ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اس حملے میں اب تک 50 سے زائد افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید لاشیں لائی جا رہی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بوکو حرام نے این این پی سی کے ماہرین کو اغوا نہیں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024