• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

منہ زیادہ میٹھا کرنے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

شائع July 28, 2017
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ زیادہ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں تو شوگر یا ذیابیطس سے قطع نظر ڈپریشن اور ذہنی بے چینی جیسے امراض بھی آپ کو زیادہ آسانی سے دبوچ سکتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو مرد زیادہ چینی کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات

تحقیق کے مطابق روزانہ 67 گرام چینی کھانے والے افراد میں ڈپریشن یا دیگر ذہنی امراض کا خطرہ اگلے پانچ برس کے دوران 23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ آج کل لوگ روزانہ اوسطاً اس سے زیادہ چینی مختلف شکلوں میں استعمال کرہی لیتے ہیں حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے 30 گرام تک کا مشورہ دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق اکثر افراد چینی کی زیادہ مقدار پراسیس یا جنک فوڈ کی شکل میں استعمال کرلیتے ہیں اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی سے دوری صرف 9 دن میں صحت بہتر بنائے

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ متعدد عنصر مزاج پر اثرانداز ہوتے ہیں مگر زیادہ چینی والی غذائیں اور مشروبات اس عمل کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھاتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے پانچ مردوں اور دو ہزار خواتین کا جائزہ 1983 سے 2013 کے درمیان لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین پر تو زیادہ مٹھاس ذہنی صحت پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتی مگر مردوں میں اس کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

محقیقن کے مطابق میٹھی اشیاءمختصر وقت کے لیے مثبت محسوسات کا باعث بنتی ہیں مگر ان کا مستقل استعمال منفی جذبات کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024