• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

شائع July 27, 2017
جیف بیزوز — اے ایف پی فائل فوٹو
جیف بیزوز — اے ایف پی فائل فوٹو

معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

اس کمپنی کی آمدنی کی سہ ماہی رپورٹ جمعرات کو سامنے آنے والی ہے۔

مزید پڑھیں : معمولی ملازمت سے دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص بننے کا سفر

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 2013 سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے اور اگر آمیزون کے حصص کی قیمت آج برقرار رہی تو جیف بیزوز بدستور اس اعزاز پر قابض رہیں گے۔

بدھ کو بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالرز جبکہ جیف بیزوز کی 89 ارب ڈالرز تھی۔

مگر آمیزون کے حصص کے اضافے نے جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے بلکہ وہ بل گیٹس سے بھی کئی کروڑ ڈالرز زیادہ ہوگئے۔

جیف بیزوز گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں بیس سال قبل شامل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھننے کے قریب

1994 میں قائم کی جانے والی کمپنی آمیزون اس وقت امریکا سمیت متعدد ممالک میں آن لائن ریٹیل خریداری میں آگے ہے تاہم اسے اصل میں انٹرنیٹ بک اسٹور کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

آج یہ دنیا بھر میں کتابوں سے لے کر لگ بھگ ہر چیز کو آن لائن فروخت کررہی ہے اور اپنے قیام کے بیس سال بعد اس کے اثاثوں کی مالیت 457 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے اور تجزیہ کاروں کا تخمینہ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024