• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا

شائع July 27, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے میسجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے کرکے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

فروری 2016 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی ہے مگر اب اتنے افراد روزانہ اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کررہے ہیں۔

جی ہاں واقعی ہر ماہ نہیں بلکہ روزانہ ایک ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو چیک یا استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس سنگ میل پر صارفین کا شکریہ ایک بلاگ میں ادا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اس میسجنگ اپلیکشن نے فیس بک میسنجر کو بھی ماہانہ صارفین کی تعداد کے حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ کچھ عرصے قبل برابر پہنچ گئی تھی۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس وقت فیس بک میسنجر نے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ سے زائد ہے جبکہ واٹس ایپ کو ہر ماہ ایک ارب 30 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک ارب 3 کروڑ میں سے 76 فیصد افراد چوبیس گھنٹے کے دوران اپنی ڈیوائسز پر اس ایپ کو ضرور اوپن کرتے ہیں۔

دوسری جانب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کے سہ ماہی اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد روزانہ 25 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ ایک غیر محفوظ ایپ؟

اس کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ نے نہ صرف اسنیپ چیٹ (جس کے اسٹوریز فیچر کو اسٹیٹس کے نام سے واٹس ایپ میں دیا) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے مجموعی صارفین 166 ملین ہے، بلکہ یہ فیچر مقبولیت کے لحاظ سے انسٹاگرام کے برابر بھی پہنچ گیا ہے جس کے 25 کروڑ صارفین روزانہ اسٹوریز فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کو کچھ ممالک میں خبروں کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ کمپنی مستقبل قریب میں صارفین کے لیے پیمنٹس کے فیچر کو بھی متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024