• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

مایا علی کو سالگرہ پر ہیکرز کا 'تحفہ'

شائع July 27, 2017
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی ویژن کا بڑا نام اداکارہ مایا علی آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں تاہم اس موقع پر جو انہیں 'تحفہ' ملا، وہ ان کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں تھا۔

دیار دل اور من مائل سمیت متعدد ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی مایا علی کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ گزشتہ شب ہیک ہوگیا تھا۔

مایا علی کے اس اکاﺅنٹ میں ہیک ہونے سے قبل 884 پوسٹس اور 1.4 ملین فالورز تھے۔

مزید پڑھیں : 'طیفا اِن ٹربل': مایا علی کی بھی ڈیبیو پاکستانی فلم

ہیکر جو بھی تھا اس نے مایا علی کے اکاﺅنٹ میں موجود تمام کو ڈیلیٹ کردیا جبکہ ان کو فالو کرنے والے 14 لاکھ افراد میں سے بیشتر کو بھی ان فالو کردیا۔

مایا علی کی ٹیم نے اکاﺅنٹ کا کنٹرول تو اب واپس حاصل کرلیا مگر اب ان کے فالورز بہت کم رہ گئے تھے یعنی صرف 71 ہزار۔

اس اکاﺅنٹ میں اب پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ' سالگرہ تو بہت اچھی رہی مگر اس خوفناک خبر کا سامنا نہیں کرپارہی کہ میرا سابق اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا، میں کوئی راستہ تلاش نہیں کرسکی جس سے ڈیلیٹ ہونے والی پوسٹس کو واپس لاسکوں'۔

یہ بھی پڑھیں : مایا علی بولی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار؟

ان کا کہنا تھا ' اب بھی متعدد ایسے کمنٹس اور میسجز مل رہے ہیں کہ یہ ایک جعلی اکاﺅنٹ ہے، تو آپ کے سامنے کچھ وقت میں حقیقت سامنے آجائے گی'۔

اسکرین شاٹ مایا علی انسٹاگرام پیج
اسکرین شاٹ مایا علی انسٹاگرام پیج

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اکاﺅنٹ کس نے ہیک کیا اور اس کا مقصد کیا صرف تصاویر اور فالورز کو ڈیلیٹ کرنا تھا یا کچھ اور۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024