• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’نامعلوم افراد 2‘: صدف کنول کا آئٹم سانگ ریلیز

شائع July 27, 2017
’کیف و سرور‘ میں صدف کنول عربک اسٹائل میں رقص کرتی نظر آئیں — ۔
’کیف و سرور‘ میں صدف کنول عربک اسٹائل میں رقص کرتی نظر آئیں — ۔

فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل کا تو مداح بےصبری سے انتظار کر ہی رہے ہیں، لیکن جب سے اعلان ہوا کہ اس فلم میں ماڈل صدف کنول ایک آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی تو شائقین فلم سے زیادہ اس گانے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے پرجوش رہے جسے آخر کار ریلیز بھی کردیا گیا۔

یہ صدف کنول کا پہلا آئٹم سانگ ہے، اس حوالے سے انہوں نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ فلم میں عربک اسٹائل میں فلمائے گئے گانے میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: نامعلوم افراد - 2 : ’سونے کا کموڈ‘ چوری

آئٹم سانگ ’کیف و سرور‘ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدف کنول بیلی ڈانس کررہی ہیں، جبکہ سامنے عرب شیخ (نیئر اعجاز) بیٹھے ہیں۔

ابھی اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ صدف کنول فلم میں صرف آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی، یا انہیں کسی مختصر کردار میں بھی دیکھا جاسکے گا، تاہم کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گانے کی موسیقی نہایت متاثر کن ہے۔

خیال رہے کہ صدف کنول کی ڈانس کوریو گرافر نگاہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدف کنول ’نامعلوم افراد 2‘ میں آئٹم سانگ کریں گی

نامعلوم افراد 2 عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، یہ 2014 کی بلاک بسٹر مووی نامعلوم افراد کا سیکوئل ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، عباس حیدر، اور جاوید شیخ سمیت پہلی فلم کی کاسٹ کے دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

جب کہ اس فلم کے ذریعے مرینہ خان اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، فلم میں ہانیہ عامر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم ٹریلر میں ان دونوں اداکاراؤں کو بہت زیادہ پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کا ’نامعلوم افراد 2‘ کے ساتھ فلم ڈیبیو

فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں، جب کہ فلم کو فضا علی مرزا پروڈیوس کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے آئٹم سانگ فلمانے والے ایک ہدایت کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت افسوس اور مایوسی کی بات ہے کہ ابھی بھی بہت سے بہترین پاکستانی فلم ساز اپنی فلموں کی اچھی کمائی کے لیے ان میں آئٹم سانگز شامل کررہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگ کے خلاف بول اٹھے

جس سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ ہدایت کار نبیل قریشی پر تنقید کررہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حمزہ علی عباسی کا اس آئٹم سانگ کی ویڈیو پر کیا ردعمل ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Jul 27, 2017 01:19pm
VERY ORDINARY DANCE,, Deedar could have done far far better than this,, why Deedar is doing any item songs??

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024