• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی سفارتکار بازیاب

شائع July 26, 2017 اپ ڈیٹ July 27, 2017

اسلام آباد: افغان فورسز نے اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو ایک آپریشن میں بازیاب کرا لیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو فون کرکے دونوں اہلکاروں کی بازیابی کی اطلاع دی۔

جلال آباد میں پاکستان قونصلیٹ کے دو سفارت کاروں کو 16 جون کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اگوا کرلیا گیا تھا۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ دونوں سفارت کاروں کو افغان سیکیورٹی ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں جلد سفارت کاروں کو بازیاب کرا لیں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بازیابی کے بعد دونوں پاکستانی سفارت کاروں کو کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے پہنچا دیا گیا، جبکہ انہیں جلد پاکستان لایا جائے گا۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کو ٹیلی فون کر کے پاکستانی سفارت کاروں کی بحفاظت بازیابی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024