• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کوچز کی رپورٹ کا منتظر

شائع July 26, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ویمنز ورلڈ کپ میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہم ہے اور ایونٹ کے حوالے سے ہیڈ کوچ صبیح اظہر، کپتان ثنا میر کے ساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ کی منتظر ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھا کر ایونٹ جیتنے کا کارنامہ سر انجام دیا لیکن ویمنز ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور وہ ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

مردو و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیموں کے عہدیداران اپنی اپنی ٹیموں کی پرفارمنس کے بارے میں رپورٹ تیار کررہے جہاں ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر اپنی رپورٹ پی سی بی میں جمع کرواچکی ہیں جبکہ ملک سے باہر موجود کپتان ثنا میر اگلے ماہ وطن واپسی پر اپنی رپورٹ پی سی بی کو دیں گی۔

ادھر امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کوچ مکی آرتھر آئندہ ایک دو روز میں چمپئنز ٹرافی کی رپورٹ پی سی بی میں جمع کروادیں گے۔

کوچ نے رپورٹ میں حسن علی کو دوسروں کیلئے مثال قرار دیا جبکہ احمد شہزاد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اظہر علی کی پرفارمنس کو سراہا۔

کوچ نے فٹنس مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ عمر اکمل جیسی مثالیں جونیئرز کے سامنے نہیں آنی چاہئیں۔

قومی ٹیم کی فوری طور پر مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے رخصت کے بعد پاکستان آنے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون اسٹاف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس میں شریک کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کا مشن شروع کردیا۔

جم ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے جسمانی استعداد بنانے کیلئے میدان میں ڈرلز کا سلسلہ جاری رکھا، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مشورے دیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024