• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

غذا سے متعلق چند غلط توہمات

شائع July 29, 2017 اپ ڈیٹ July 31, 2017

اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر ہم بہتر کھائیں گے تو تب ہی بہتر زندگی گزار سکیں گے، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ غذا سے متعلق ایسی بہت سی باتیں سامنے آئیں، جن پر لوگوں نے آنکھیں بند کرکے یقین کرلیا۔

جیسے کہ ذیابطیس کے مریض شوگر فری مٹھائی یا مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں یا شوگر فری یا ڈائیٹ مشروبات صحت کے لیے بے حد مضر ہیں۔

یہاں ایسی چند غذاؤں سے متعلق توہمات بیان کیے جارہے ہیں، جن پر لوگ عرصے سے بھروسہ کرتے آرہے ہیں تاہم ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

شام 6 بجے کے بعد کچھ بھی کھانا غلط

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

ایسا کتنی بار سُننے کو ملتا ہے کہ شام 6 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھانا چاہیے، کیوں کہ یہ وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے، لیکن دراصل اس بات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک وہم ہے، ہمارے جسم کو نہیں معلوم کہ اس وقت کیا وقت ہورہا ہے، البتہ رات کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کیوں کہ سوتے وقت کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے، البتہ کچھ بھی کھائے بغیر سونا ٹھیک نہیں۔

چکنائی آپ کو موٹا کرتی ہے

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

فیٹ فری کھانا، یہ الفاظ کئی اشیاء پر درج ہوتے ہیں، جنہیں وہ لوگ خریدتے ہیں جو اپنا وزن کم کرناچاہتے ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری بہتر صحت کے لیے چکنائی یعنی فیٹ بےحد ضروری ہے، کیوں کہ ہمارا جسم بہت سے وٹامنز کا استعمال اُس وقت تک نہیں کرسکتا، جب تک کہ فیٹس اس میں ان کی مدد نہ کریں۔

منجمند سبزیاں، تازہ سبزیوں جتنی موثر نہیں

فوٹو / شٹراسٹاک
فوٹو / شٹراسٹاک

عام خیال یہ ہے کہ فروزن سبزیاں، تازہ سبزیوں جتنی بہتر نہیں، ہوسکتا ہے اس کی ایک اہم وجہ تازہ ہونا ہو، تاہم بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب کسی سبزی کا موسم نہیں تو اسے منجمند (فروزن) خرید لیں اور جب موسم ہو تو تازہ لینا بہتر ہے۔

دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کے لیے دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری نہیں، کیوں کہ جسم کو پانی چائے، پھل اور سبزیوں جیسی دیگر اشیاء سے ملتا رہتا ہے، البتہ پانی پینا بے حد ضروری ہے، لیکن ہر کسی کے لیے 8 گلاس ضروری نہیں، بس پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Jul 29, 2017 05:49pm
How about drinking milk after eating Fish (or vice versa)?

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024