• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ریاضی کا یہ سوال حل کرسکتے ہیں؟

شائع July 26, 2017
— یوٹیوب اسکرین شاٹ
— یوٹیوب اسکرین شاٹ

ریاضی کے سوالات بچپن میں بھی ذہنوں کو الجھن کا شکار بنادیتے تھے مگر آج کل انٹرنیٹ پر اس قسم کی پہلیاں لوگوں کے سرچکرا دیتی ہیں۔

ایسا ہی ایک نیا سوال آج کل انٹرنیٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس نے لوگوں کے ذہنوں کو بری طرح الجھا کر رکھ دیا ہے۔

بس آپ کو یہی تو بتانا ہے کہ 1, 11, 21, 1211, 111221, کے بعد کونسا ہندسہ آئے گا؟

مزید پڑھیں : ریاضی کے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

ایلکس جینڈلر نامی شخص نے اس سوال کو تیار کیا تھا اور ریاضی کا شوق رکھنے والے یقیناً اس پیٹرن کو شناخت کرسکیں گے۔

ویسے ریاضی کے شعبے میں اس طرح کے نمبر کے سیکونس کو ' لک اینڈ سے سیکونس' کہا جاتا ہے۔

اور جو لوگ ریاضی کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے وہ جواب کے لیے ان نمبروں کو اونچی آواز میں پڑھنے کی کوشش کریں۔

مگر خیال رکھیں کہ 1 کو ون، 11 کو ون ون، 21 کو ٹو ون اور ون ٹو ون ون اور دیگر پڑھنا ہے اور اس سے ہی آپ جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان

تاہم اب بھی سمجھنے سے قاصر ہے تو اس کا انتہائی آسان راز نیچے ویڈیو میں جانا جاسکتا ہے، ویسے ریاضی کے ساتھ منطق کا استعمال بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024