• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ایجنٹ کون بنے گا؟

شائع July 25, 2017

مشور زمانہ ہولی وڈ ایکشن فلم ’جیمز بانڈ‘ نے سیریز کی 25 ویں فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

فلم پروڈیوسر مائیکل گریگ ولسن اور باربرا ڈی بروکولی نے سیریز کی 25 ویں فلم اور کرداروں سے متعلق کوئی تفصیل بتائے بغیر اعلان کیا کہ فلم کو 8 نومبر 2019 کو ریلیز کیا جائے گا۔

سیریز کی 25 ویں فلم 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، جب کہ اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جب جیمز بونڈ نے چار ارب روپے جلا دیئے
سیریز کی آخری فلم 2015 کو ریلیز کی گئی تھی—پرومو فوٹو
سیریز کی آخری فلم 2015 کو ریلیز کی گئی تھی—پرومو فوٹو

ورائٹی میگزین کے مطابق جیمز بانڈ فرنچائز نے سیریز کی 25 ویں فلم کا نام، اداکارو اور دیگر تفصیلات بتائے بغیر صرف اس کی ریلیز کا اعلان کیا۔

فلم کی فرنچائز نے یہ بھی نہیں بتایا کہ جیمز بانڈ کی اگلی فلم کس پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، تاہم یہ ضرور بتایا کہ فلم کو سب سے پہلے ’برطانیہ‘ جس کے بعد ’امریکا‘ اور پھر دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈینیئل کریگ کو جیمزبانڈ سیریز کی مزید دو فلمیں مل گئیں

جیمز بانڈ کے شائقین جہاں فلم کی ریلیز کے اعلان سے خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں یہ بحث بھی جاری ہے کہ آخر فلم میں ایجنٹ کا کردار کون ادا کرے گا؟

جیمز بانڈ کی آخری 2 فلموں میں ایجنٹ 007 کا کردار برطانوی اداکار ڈینئل کریگ نے ادا کیا، جب کہ وہ اس کردار کو 4 بار ادا کرنے والے اداکار بھی ہیں۔

فلمی ناقدین کے مطابق امکان یہی ہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم میں بھی ڈینئل کریگ ہی جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

ڈینئل کریگ 4 بار جاسوس کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو
ڈینئل کریگ 4 بار جاسوس کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024