'ورزش سے دماغ سکڑنے کا عمل رکتا ہے'
اسلام آباد:طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بڑھاپے میں باقاعدہ ورزش سماجی مصروفیات کی نسبت دماغ کے سکڑنے کے سدباب کے لئے زیادہ مفید ہے۔
یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سکاٹ لینڈ کی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ستر سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد جو باقاعدگی سے ورزش اور پیدل چلنے کی عادت رکھتے ہیں ان میں دماغ سکڑنے کے عارضے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت بہت کم ہوتے ہیں جو دماغی مصروفیات یا سماجی امور میں مصروف رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران 638 ایسے افراد پر تین برس تک تجربات کئے گئے جن کی تاریخ پیدائش 1936 ء تھی۔
ان میں سے بعض دماغی مصروفیات، بعض سماجی خدمات اور پیدل چلنے سمیت جسمانی ورزشوں کے عادی تھے۔
نتائج کے مطابق ایسے افراد جو ورزش اور پیدل چلنے کے عادی تھے ان کے دماغ کا سکڑنے کا عمل سست روی کا شکار رہا۔