• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی:پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر حملے میں شوہر ہلاک، بیوی زخمی

شائع July 22, 2017

کراچی کے علاقے سائٹ میں نامعلوم ملزمان کے حملے میں نوجوان شخص ہلاک جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ ہفتہ کو علی الصبح پیش آیا لیکن مقتول کے پڑوسی نے پولیس کو دوپہر تقریباً 12 بجے اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچنے تک 26 سالہ راشد علی ہلاک ہوچکا تھا، جبکہ ان کی 26 سالہ اہلیہ شبینا ارشد کی حالت بھی پولیس کو بیان دینے کے قابل نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق حملے میں شادی شدہ جوڑے کی ایک سالہ بیٹی محفوظ رہی۔

واقعہ سائٹ کے علاقے ولیکا میں جوڑے کے ایک کمرے کے کرائے کے گھر میں پیش آیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) آصف احمد بوگھیو نے ڈان کو بتایا کہ جوڑے نے تقریباً دو سال قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے تھے۔

انہوں نے جوڑے کو ان کے رشتہ داروں کی جانب سے حملے کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا۔

راشد علی کی لاش اور زخمی شبینا ارشد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024