• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو پکڑ سکتے ہیں؟

شائع July 21, 2017 اپ ڈیٹ February 12, 2021
— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

اوپر موجود تصویر میں ایک تیندوا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ ایسا ایک جرمن فوٹوگرافر کے ساتھ ہوا جو اس کا شکار بننے سے بال بال بچ گیا۔

فوٹو گرافر Ingo Gerlach تسلیم کرتے ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اتفاق سے وہ اس وقت تیندوے کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جب انہوں نے اس جگہ کی تصویر لی۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں چھپے مگرمچھ کو پکڑ سکتے ہیں؟

کینیا میں لی جانے والی اس تصویر میں تیندوا ارگرد کے مناظر میں خود کو چھپائے اپنے شکار کی جانب بڑھ رہا تھا۔

فوٹو گرافر کے مطابق پہلی نظر میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ تیندوا یہاں موجود ہے مگر غور سے دیکھنے پر اس کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔

کیا آپ کو تصویر میں تیندوا نظر آیا ؟ اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

تاہم اگر آپ تصویر میں نظر آنے والے درخت کو غور سے دیکھیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

یہ تیندوا درخت پر چڑھ کر اوپر شاخوں میں موجود بارہ سنگھا کا شکار کرنا چاہتا تھا۔

فوٹوگرافر کے مطابق اس تیندوا کی تصویر لینے کے لیے انہیں پانچ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا اور خوش قسمتی سے اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے اسے شناخت کرلیا ورنہ وہ مجھ پر بھی حملہ کرسکتا تھا۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024