• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہاکی میں بڑی تبدیلیاں، نئی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان

شائع July 20, 2017

مستقل ناقص کارکردگی کے سبب پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کی فوری تقرری کا اعلان کردیا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایاز محمود اور سید مصدق حسین شامل ہیں۔

فیڈریشن نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے فرحت حسین خان کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے جبکہ ملک محمد شفقت اور محمد سرور کو دسمبر 2018 تک معاون کوچ بنایا گیا ہے۔

نئے ہیڈ کوچ فرحت خان پر امید ہیں کہ کھلاڑیوں میں جارحانہ اور مثبت مائنڈ سیٹ کی بدولت قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان ہاکی کی بڑی قوت تھا اور میرا اب بھی ماننا ہے کہ ہم بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

فرحت خان حال میں تحلیل کی گئی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے اور اپنے پیشرو خواجہ جنید کی پالیسیوں کے بڑے ناقد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں طویل المدتی اہداف متعین کرنے کا قائل نہیں بلکہ اس کے بجائے میں پہلا میچ جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے ہار پسند نہیں، ہمارا ماضی بہت تابناک تھا اور میں اس عہد کا عینی شاہد ہوں، میں ہر میچ جیتنے پر یقین رکھتا ہوں اور اب بھی امید کرتا ہوں کہ جارحانہ حکمت عملی اپنا کر ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Jawad Jul 20, 2017 11:29pm
پرچی سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024