• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کریم کی جانب سے رشتہ کرانے کی ’حلال‘ پیشکش

شائع July 19, 2017
کیا آپ کریم کی اس نئی سروس کا استعمال کریں گے؟
کیا آپ کریم کی اس نئی سروس کا استعمال کریں گے؟

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی 'کریم' اب تک لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی پہچانے کی سہولت فراہم کرتی آرہی ہے تاہم اب اس سروس نے ایک نئے کام کا آغاز کردیا جسے جان کر یقیناً آپ کو بھی کافی حیرانی ہوگی۔

کریم اب ’حلال‘ انداز میں لوگوں کے رشتے کروانے کا بھی آغاز کرنے جارہی ہے، جس میں آپ کی مدد اس سروس کی جانب سے فراہم کی گئی رشتہ کرانے والی خاتون کریں گی۔

یقین نہیں آرہا؟ تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کریم سروس نے لوگوں کے رشتے کرانے کے ایک نئے طریقے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کریم کی 'شادی سروس' سے پریشانیاں دور

خیال رہے کہ گزشتہ سال کریم نے اپنی ’شادی سروس‘ کا بھی آغاز کیا تھا اور اب اس نئی سروس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ’اب لوگوں کی بارات بھی کریم پر آئے گی‘۔

کریم کی جانب سے صارفین کو ’آپ کا رشتہ آگیا ہے‘ جیسے پیغامات موصول ہوئے، جس کے بعد اس سروس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ لوگ کریم رائیڈ بُک کروائیں جس میں ان کے ساتھ ایک رشتہ کرانے والی خاتون بھی موجود ہوں گی۔

اس سروس نے ’کیا آپ کو رشتہ منظور ہے‘ اور ’بس کر ہمیشہ اکیلے رہنے کا نعرہ، اب سٹیٹس 'ٹیکن' ہوگا تمہارا‘ جیسے عجیب پیغامات سے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کریم سروس کی جانب سے آفر کی گئی اس ’حلال‘ سروس کا خوب مذاق اڑایا۔

ایک صارف نے کہا ’اب سنگل ہونے پر کریم سروس بھی میرا مذاق اڑا رہی ہے‘۔

کسی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کریم سروس سے ایسی امید نہیں تھی۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے کریم کی جانب سے کوئی رشتہ میسج نہیں آیا، کریم تک کو مجھ سے کوئی امید نہیں‘۔

کچھ لوگ کریم سروس کی اس آفر پر شدید تنقید کرتے بھی نظر آئے۔

کسی نے کہا، ’یہی وجہ ہے کہ کریم میرے فون میں نہیں‘۔

واضح رہے کہ 2012 میں سروس کا آغاز کرنے والی کریم مشرق وسطی کے 32 شہروں میں اپنی ٹیکسی سروس عوام کو فراہم کررہی ہے، جن میں دوحہ، دبئی، کویت، شارجہ، قاہرہ اور جدہ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مزید 5 شہروں میں کریم سروس کا آغاز

پاکستان میں کریم نے اپنی سروس کا آغاز2015 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanif Jul 19, 2017 02:28pm
Nice but why Careem need to use word HALAAL. Didn't understand.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024