• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بیلسٹک میزائل پروگرام: امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

شائع July 18, 2017

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو تہران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپوں کی مدد قرار دیتے ہوئے اس پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی پابندیوں میں 18 افراد اور کمپنیوں کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ اعلان امریکا کی جانب سے اس تصدیق کے ایک روز بعد سامنے آیا کہ ایران، امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ دو سال قبل طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، تاہم اس کی طرف سے یہ تنبیہہ بھی کی گئی تھی کہ وہ ایران پر نئی پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’امریکا کو ایران کی پورے مشرق وسطیٰ میں بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں پر سخت تشویش ہے، جس سے علاقائی استحکام، سیکیورٹی اور خوشحالی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔‘

بیان میں ایران کی جانب سے حزب اللہ، حماس، شامی صدر بشارالاسد کی حکومت اور یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف لڑنے والے حوثی باغیوں کی حمایت کا حوالہ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024