• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ارمینہ خان نے منگنی کرلی

شائع July 18, 2017

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا، جس کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کیوبا کے ایک جزیرے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ موجود ہیں۔

...and he got down on his knee...I said "yes!!!" #Happy #Engaged #Bae #Cuba #Paradise #Pink 😍😍😍💋

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

اس تصویر پر اداکارہ نے لکھا 'اور وہ اپنے گھنٹوں پر بیٹھ گیا، میں نے ہاں کہہ دیا'۔

ارمینہ خان کے ساتھ اس تصویر میں موجود ان کے دوست کے بارے میں اب تک اداکارہ نے کچھ خاص نہیں بتایا، تاہم اس تصویر کے بعد اداکارہ نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے منگیتر کے بارے میں تمام تفصیلات خود بتائیں گی، اور انٹرنیٹ پر موجود ہر نیوز پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ارمینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'کوئی چیز یا کوئی بھی شخص مجھے نیچے نہیں کرسکتا، میں اپنے منگیتر کا نام اور تمام تفصیلات خود بتاؤں گی، اتنے پیار کے لیے آپ سب کا شکریہ'۔

ویسے تو ہم ارمینہ کے منگیتر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے لیکن گزشتہ ماہ اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی تھی جب وہ لندن میں اپنی فلم ’یلغار‘ کے پریمیئر پر موجود تھیں۔

اس تصویر پر ارمینہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک اعلان کرنے والی ہیں، اور یقیناً وہ اپنی منگنی کی جانب ہی اشارہ کررہی تھیں۔

امید ہے مداح ارمینہ خان کی منگنی کی خبر سُن کر کافی خوش ہوئے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024