شاہد کپور کی اہلیہ ان کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟
امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلمی میلے آئیفا ایوارڈز میں شاہد کپور نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
شاہد کپور کو ان کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔
آئیفا ایوارڈز میں جہاں سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کرپائے، وہیں نہ صرف شاہد کپور نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا، بلکہ ان کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ نے بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکار سمیت دیگر ایوارڈ بھی حاصل کیے۔
آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت اور بیٹی کے ساتھ سفر کیا، اور ان کے ساتھ ہی محفل میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ
آئیفا ایوارڈ کی تقریب سے قبل شاہد کپور اور ان کی اہلیہ نے فوٹوگرافرز کے لیے گرین کارپٹ پر خصوصی پوز بھی دیے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق خصوصی پوز کے دوران بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ ’ ان کی اہلیہ انہیں ’بوریت‘ کا شکار کردینے والا شوہر سمجھتی ہیں‘۔
مزید پڑھیں: شاہد کپور کی شادی کی 5 خاص باتیں
اداکار نے وضاحت کی کہ وہ گزشتہ 3 دن سے آئیفا ایوارڈز کے سلسلسے میں بہت زیادہ مصروف ہیں، جس وجہ سے وہ اپنی اہلیہ کو مناسب وقت نہیں دے پائے، جب کہ وہ عام طور پر بھی مصروف رہتے ہیں۔
شاہد کپور کے مصروف رہنے کی وجہ سے میرا راجپوت انہیں بیزار کردینے والا شوہر سمجھتی ہیں۔
ساتھ ہی اداکار نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا راجپوت نے انہیں اپنے کام میں مکمل دھیان رکھنے کے لیے آزادی دے رکھی ہے، اور بیٹی ’میشا‘ کا وہ اکیلے ہی خیال رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے شاہد کپور کو روتے ہوئے کیوں فون کیا؟
اس موقع پر میرا راجپوت کہاں خاموش رہنے والی تھیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی ’میشا‘ اکیلے ہی نیویارک گھومتی رہی ہیں، تاہم کچھ مواقع پر بعد ازاں شاہد کپور ان کے پاس آئے۔
میرا راجپوت نے شاہد کپور کے حوالے سے مزید کوئی بھی انکشاف کرنے سے گریز کیا۔