• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجاد علی کی بیٹی،علی ظفر کے بھائی کی گلوکاری میں انٹری

شائع July 15, 2017
علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کوک اسٹوڈیو سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کوک اسٹوڈیو سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

پاکستانی گلوکار علی ظفر اور سجاد علی کا شمار بہترین فنکاروں میں ہوتا ہے اور وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، تاہم اب علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور سجاد علی کی بیٹی زوا علی بھی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ میوزک کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

رواں سال ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں جنید جمشید، عامر ذکی اور نصرت فتح علی خان کی یاد میں بھی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو: ساؤنڈ آف نیشن

دانیال ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے سیٹ پر موجود ہیں۔

Join me in celebrating my debut in #CokeStudio10. Super excited! Are you?

A post shared by Danyal Zafar (@danyalzee) on

کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن میں فرحان سعید، مومنہ مستحسن، سٹرنگز، علی ظفر، راحت فتح علی خان، حمیرا چنا، سلمان احمد، علی سیٹھی اور امانت علی وغیرہ پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر ایک مشروب کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، جب کہ سجاد علی کی بیٹی کی یہ ڈیبیو پرفارمنس ہوگی۔

گلوکار علی ظفر رواں برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن کا حصہ بننے کے بعد اپنا چوتھا سیزن مکمل کریں گے، اس سے پہلے علی ظفر 3 سیزن کر چکے ہیں۔

سجاد علی کی بیٹی Zau Ali کوک اسٹوڈیو کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں—فوٹو: سجاد علی فیس بک
سجاد علی کی بیٹی Zau Ali کوک اسٹوڈیو کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں—فوٹو: سجاد علی فیس بک

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو: مدھر گیتوں سے شور تک کا سفر

علی ظفر ان دنوں اپنے آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کا شمار ملک کے سب سے زیادہ مقبول موسیقی شوز میں ہوتا ہے، اس شو کے ذریعے کئی گلوکاروں کو متعارف کرایا گیا، جو اب ملک کے نامور گلوکار بن چکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو نے جلد اپنی آڈیو میوزک ایپلی کیشن بھی متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، اس خصوصی ایپلی کیشن کو 10 ویں ایڈیشن کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا، اور اس میں تمام گانوں کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہوگی۔

کوک اسٹوڈیو کے دسویں سیزن میں جنید جمشید اور عامر ذکی کے لیے خصوصی گیت گائے جائیں گے—اسکرین شاٹ
کوک اسٹوڈیو کے دسویں سیزن میں جنید جمشید اور عامر ذکی کے لیے خصوصی گیت گائے جائیں گے—اسکرین شاٹ

The music must go on. #PyaasKoSpriteKar

A post shared by Danyal Zafar (@danyalzee) on

تبصرے (2) بند ہیں

ali Jul 16, 2017 09:13am
good luck to new talent,, hope the will do the best,, but why on earth these two فرحان سعید، مومنہ مستحسن، are coming again and again,, they don't deserve these much chances,,, let the new commers shine,, we saw these two too often but they fail everytime...
YAsser AMEEN Jul 16, 2017 09:57am
Excited for Coke Studio #10

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024